نیا پےSBP کی طرف سے EMI ریگولیشنز کے تحت بطورالیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن لائسنس یافتہ ہے۔
استعمال کی یہ شرائط آپ کے نیا پے اکاؤنٹ کو کھولنے اور بند کرنے اور نیا پے پلیٹ فارم پر دستیاب اور اسی طرح کی دیگرخدمات کے استعمال پرلاگو ہیں۔ ہمارے اور آپ کے درمیان یہ معاہدہ ہماری پالیسیوں سمیت استعمال کی ان شرائط میں شامل کسی دیگر شرائط و ضوابط پر مشتمل ہے۔ مخصوص خدمات کے استعمال کے لیے، آپ کو اضافی شرائط و ضوابط کو قبول کرنا پڑ سکتا ہے جن سے آپ کو اس طرح کی خدمات کی خریداری یا استعمال کرتے وقت مطلع کیا جاتا ہے(اضافی شرائط وضوابط)۔ آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ مستقبل میں حوالہ کے لیے استعمال کی ان شرائط کی کاپی پرنٹ کریں یا ڈاؤن لوڈ کرلیں اوراپنے پاس رکھیں۔ آپ یہ یقینی بناسکتے ہیں کہ آپ ہماری ویب سائٹ پرحالیہ استعمال کی شرائط کا جائزہ لے رہے ہیں یا نیا پے پلیٹ فارم پر ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
3.1۔ ہماری خدمات استعمال کرنے کے لیے، آپ کو پہلے نیا پے پلیٹ فارم پر اندراج کرکے نیا پے اکاؤنٹ کھولنا ہوگا۔ رجسٹریشن کے عمل کے ایک حصے کے طور پر،ہم آپ کو ایک نیا پے آئی ڈی (مثلاًab@nayapay) بنانے کو کہیں گے۔ یہ آئی ڈی آپ کو بطور نیاپے صارف شناخت کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ نیاپے آئی ڈی کے مکمل حقوق تمام وقت نیاپے کی ملکیت ہوں گے۔ نیاپے کوجیسے اور جب درکار ہو اور کوئی پیشگی نوٹس دیے بغیر، نیاپے آئی ڈی واپس لینے اور آپ کو اسے تبدیل کرنے کا کہنے کا اختیار ہوگا۔نیاپے تبدیلی کے طریقہ کارکے ایک حصے کے طور پرآپ کو ایک متبادل آئی ڈی منتخب کرنے کا آپشن فراہم کرے گا۔ رجسٹریشن کے عمل کے ایک حصے کے طور پر، آپ کو یہ شرائط قبول کرنے کی بھی ضرورت ہوگی اور آپ کی عمرکم ازکم اٹھارہ (18) سال ہونا اور ان شرائط کو قبول کرنے کی قانونی صلاحیت کا حامل ہونا ضروری ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اضافیT&Cs مخصوص سروسز پر لاگو ہوسکتے ہیں۔
3.2۔ آپ کے نیا پے اکاؤنٹ ای منی(E-Money) جمع رکھ سکتا ہے جو آپ کو نیا پے پلیٹ فارم پر دستیاب ادائیگی کی خدمات کو استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے۔
3.3۔ آپ کا نیا پے اکاؤنٹ پاکستانی روپے میں ہے۔ یہ ہمارے ساتھ آپ کے معاہدے کی مدت کے لئے آپ کے نیا پے اکاؤنٹ کی کرنسی رہے گی۔
3.4۔ آپ کے نیا پے اکاؤنٹ میں رکھی گئی ای منی (E-Money) کی میعاد ختم نہیں ہوگی لیکن اس سے کوئی سود، مارک اپ، یا کسی اور شکل میں منافع حاصل نہیں ہوگا۔
3.5۔ نیا پے اکاؤنٹ کوئی بینک اکاؤنٹ یا ڈپازٹ نہیں ہے۔ استعمال کی ان شرائط کو قبول کرتے ہوئے آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ بینکنگ کمپنیز آرڈیننس، 1962 آپ کے نیا پے اکاؤنٹ پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔ آپ کے نیا پے اکاؤنٹ میں موجود ای منی کو ہر وقت فنڈز دستیاب ہوتے ہیں، جو ہمارے فنڈز سے علیحدہ، ایک ٹرسٹ اکاؤنٹ میں موجودہوتے ہیں جس کا انتظام ایک ٹرسٹی کے ذریعہ EMI ضابطوں کے مطابق چلایا جاتاہے۔
3.6۔ نیا پے اکاؤنٹ میں ای منی کی ملکیت اس شخص یا قانونی ادارے کی ہے جو نیا پے اکاؤنٹ ہولڈر کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ نیا پے اکاؤنٹ ہولڈر کے علاوہ کسی بھی شخص کو نیا پے اکاؤنٹ میں رکھی ای منی کے سلسلے میں کوئی حق نہیں ہے، ماسوائے قابل اطلاق قوانین کے مطابق۔ آپ اپنا نیا پے اکاؤنٹ کسی تیسری پارٹی کو تفویض یا منتقل نہیں کرسکتے ہیں یا بصورت دیگر کسی تیسرے فریق کو اس پر قانونی یا مساوی مفاد نہیں دے سکتے ہیں۔
3.7۔ آپ کی طرف سے ہمیں واجب الادا کوئی بھی فیس یا دوسری رقم آپ کے نیا پے اکاؤنٹ میں موجود بیلنس سے کٹوتی /منہا کی جائے گی۔ اگر نیا پے اکاؤنٹ میں بیلنس ناکافی ہے تو، ہم آپ کو کسی بھی کمی کے لیے انوائس بھیجنے اور/یا کسی یا تمام سروسز کی فراہمی روکنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
3.8۔ نیا پے اکاؤنٹ کھول کر آپ ہم سے اقرار کرتے اور ضمانت دیتے ہیں کہ آپ کا نیا پے اکاؤنٹ کھولنا آپ پر لاگو کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
3.9۔ سائن اپ کے عمل کے دوران یا اس کے بعد کسی بھی وقت آپ کی فراہم کردہ تمام معلومات بشمول قابل اطلاق قوانین کے مطابق درکار معلومات درست اور سچ ہونی چاہئیں اور آپ اقرار کرتے اورہمیں ضمانت دیتے ہیں کہ سائن اپ کے عمل کے حصے کے طور پر فراہم کردہ تمام معلومات سچ اور درست ہیں۔
4.1۔ آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کے نیا پے اکاؤنٹ میں درج معلومات ہمیشہ درست اور تازہ ترین ہوں۔ ہم آپ کو کسی بھی وقت آپ کی معلومات کی درستگی کی تصدیق کرنے یا دستاویزات یا دیگر ثبوت فراہم کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔
4.2۔ آپ صرف اسی صورت میں اپنے نیا پے اکاؤنٹ میں لوڈ کرنے کا طریقہ کارشامل کرسکتے ہیں،اگر لوڈ کرنے کے طریقہ کار کے نام کے حامل یا صارف ہوں۔ ہم اس تقاضے کی کسی بھی خلاف ورزی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور لوڈ کے طریقہ کار کو شامل کرنے کی کسی بھی ایسی کوشش کو،جس کے آپ حامل یا صارف نہ ہوں، دھوکہ دہی کی ایک کارروائی کے طور پر برتیں گے۔
4.3۔ نیا پے پلیٹ فارم پر ادائیگی کی خدمات کے کسی بھی استعمال کو آپ کے لین دین (ٹرانزیکشن) کی ہسٹری میں ظاہر کیا جاتا ہے۔ ہر ٹرانزیکشن کو ایک منفرد ٹرانزیکشن ID دی جاتی ہے اور اسے لین دین کی ہسٹری میں دکھایا جاتا ہے۔ ہم آپ کے لین دین کی ہسٹری میں دکھائے جانے والے معلومات میں تبدیلی یا ترمیم نہیں کریں گے۔ کسی خاص ٹرانزیکشن کے بارے میں ہم سے رابطہ کرتے وقت آپ کو متعلقہ ٹرانزیکشن ID کا حوالہ دینا ہوگا۔ آپ کو اپنا نیا پے اکاؤنٹ بیلنس اور لین دین کی ہسٹری باقاعدگی سے چیک کرنی چاہیے۔ آپ کو کسی بھی بے ضابطگی کی اطلاع کسٹمر سروس سے رابطہ کرکے جلد از جلددینی یا حاصل کرنی چاہئے۔
4.4۔ کسی غیر مجاز یا غلط ٹرانزیکشن سے آگاہ ہونے کے بعدپر آپ کو بلا تاخیر ہمیں مطلع کرنا ہوگا اور اس میں ایسے کسی لین دین کی تاریخ کے تین (3) ماہ سے زیادہ تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔
5.1۔ نیا پے پلیٹ فارم آپ کے نیا پے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کے بچاؤ میں مدد کے لئے داخلی خصوصیات(بلٹ ان فیچرز) کا استعمال کرتا ہے۔ رجسٹریشن کے عمل کے ایک حصے کے طور پر، آپ کو اپنے نیا پے پاس ورڈ اور پن کو طے کرنے کی ضرورت ہوگی۔
5.2۔ آپ کوتمام درج ذیل معقول اقدامات کرنا ہوں گے(i) نیاپے پاس ورڈ اور پن ہمیشہ محفوظ رکھیں اور انہیں کسی پر ظاہر نہ کریں (ii) ڈیبٹ کارڈ محفوظ اور اپنی تحویل میں رکھیں۔ ہمارے اہلکار آپ سے کبھی بھی نیا پے پاس ورڈ اور / یا PIN ہمیں یا کسی تھرڈ پارٹی کو فراہم کرنے کو نہیں کہیں گے۔ آپ کا وصول کردہ کوئی پیغام یانیاپے پلیٹ فارم کے علاوہ آپ کی وزٹ کی گئی کوئی ویب سائٹ آپ سے نیا پے پاس ورڈ اور / یا پن پوچھے،توآپ کو ہمیں اس کی اطلاع دینی چاہئے۔ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے نیا پے اکاؤنٹ کے سلسلے میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے خطرے کو کم کرنے کے لئے اپنے نیا پے پاس ورڈ اور پن کو باقاعدگی سے (کم از کم ہر تین (3) سے چھ (6) ماہ میں) تبدیل کریں۔ہم آپ کو یہ مشورہ بھی دیتے ہیں کہ ایسے نیا پے پاس ورڈ یا پن کا انتخاب نہ کریں جس کا کوئی آپ کے بارے میں معلومات رکھنے والایا جمع کرنے والا باآسانی اندازہ لگاسکے، یا ایسانیا پے پاس ورڈ یا پن جس کا کوئی معنی ہو۔ آپ کو کسی کو بھی اجازت نہیں دینا ہوگی کہ: (i)وہ آپ کے نیا پے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرے یا آپ کواپنے نیا پے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرتے دیکھے۔ اور (ii) آپ کے ڈیبٹ کارڈکو اپنی تحویل میں لے۔ آپ کو سیکیورٹی کے ان طریقوں کی تعمیل کرنی ہوگی جو ہم آپ کو وقتا فوقتا بتاتے ہیں۔
5.3۔ اگر آپ کو اپنے نیا پے اکاؤنٹ، ڈیبٹ کارڈ، لاگ ان کی تفصیلات، نیا پے پاس ورڈ، پن، یا سیکیورٹی کی کسی دیگر خصوصیت کے کھو جانے، چوری ہونے، غلط استعمال ہونے، بغیراجازت استعمال کئے جانے یا کسی بھی طرح سے نقب لگنے کا کوئی اشارہ ملے یا شبہ ہو تو، آپ کو اپنا نیا پے پاس ورڈاورپن تبدیل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ بغیراجازت آپ کو اپنے نیا پے اکاؤنٹ، ڈیبٹ کارڈ، لاگ ان کی تفصیلات، نیا پے پاس ورڈ، پن یا دیگر حفاظتی خصوصیات سے متعلق کسی نقصان، چوری، غلط استعمال یا بغیراجازت استعمال کے بارے میں آگاہ ہونے پر بلاتاخیر کسٹمر سروس سے رابطہ کرنا چاہئے۔ ہمیں مطلع کرنے میں کسی بھی طرح کی تاخیر سے آپ کے نیا پے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی متاثر ہوگی۔
5.4۔اگر ہمیں لگتا ہے کہ آپ کے نیا پے اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی جاسکتی ہے یااس کے تحفظ کو خطرہ لاحق ہے، تو ہم آپ کی فراہم کردہ تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے تیز رفتار اور محفوظ ترین ذرائع کے ذریعہ آپ کو یہ بتانے کے لئے آپ سے رابطہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے کہ آپ کواس خطرے کے حوالے سے کیا کرنے کی ضرورت ہے،سے متعلق آگاہی فراہم کرسکیں۔
5.5۔ آپ کو یہ یقینی بنانے کے لئے ہرطرح سے معقول احتیاط برتنی چاہئے کہ آپ کا ای میل اکاؤنٹ (اکاؤنٹس)، موبائل نمبر، اوررابطے کے آلات محفوظ ہیں اور صرف آپ ہی ان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں،جیسا کہ انہیں آپ کے نیا پے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی میں نقب لگانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگررابطے کے مذکورہ بالاذرائع میں سے کسی میں نقب لگائی گئی ہوتو، اس کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد بلا تاخیر کسٹمر سروس سے رابطہ کریں۔
5.6۔ آپ نیا پے پلیٹ فارم پرجومخصوص مصنوعات یا خدمات استعمال کرتے ہیں ان کے اضافی حفاظتی تقاضے ہوسکتے ہیں اور آپ کو ان سے خود کوواقف کرنا ہوگاجیسا کہ آپ کو مطلع کیا گیا ہے۔
6.1۔ ہم سیکشن 17 کے مطابق آپ کا نیا پے اکاؤنٹ بند کرسکتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت کسٹمر سروس سے رابطہ کرکے اپنا نیا پے اکاؤنٹ بند کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے نیا پے اکاؤنٹ میں بندش کے وقت بیلنس موجود ہے تو، ہم آپ کو مناسب وقت کے اندر اپنی رقم واپس لینے کو کہیں گے، اس دوران آپ کا نیا پے اکاؤنٹ صرف باقی رقم کی واپسی کے مقصد کے لیے قابل استعمال ہوگا۔یہ میعاد ختم ہونے کے بعد آپ اپنے نیا پے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے، لیکن آپ کسٹمر سروس سے رابطہ کرکے کوئی بقایا فنڈ نکال سکتے ہیں اوریہ درخواست کرسکتے ہیں کہ آپ کومتعلقہ طریقہ کار کے مطابق فنڈزبھیجے جائیں۔
6.2۔ اگر آپ ڈیبٹ کارڈ کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو، ایساڈیبٹ کارڈ نیا پے کو واپس کردیا جائے گا۔قطع نظر اس کے، آپ کو جاری کردہ ڈیبٹ کارڈ ہر وقت نیا پے کی واحد ملکیت رہے گا اور ہماری درخواست کے مطابق نیا پے کے حوالے کیاجائے گا۔ نیا پے اپنی صوابدید پر آپ کو اطلاع دینے کے ذریعے کسی بھی وقت ڈیبٹ کارڈ کو منسوخ کرنے یا واپس لینے یا دوبارہ اجرا، تجدید یا تبدیل کرنے سے انکار کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
6.3۔ آپ کے انتقال کی صورت میں، آپ کی موت کے بارے میں نیایا پے کو تحریری طور پر آگاہ کیے جانے تک آپ کے نیا پے اکاؤنٹ میں لین دین کاسلسلہ جاری رہے گا۔ اس طرح کا نوٹس موصول ہونے پر، نیا پے نوٹس کی وصولی کی تاریخ سے کسی تازہ لین دین کو روک دے گا۔ آپ کے انتقال کی اطلاع موصول ہونے سے پہلے آپ کے پاس ورڈ، پن اور دیگر سیکیورٹی کوائف کے ذریعے کیا گیاتمام لین دین، اسی کے مطابق آپ کے نیا پے اکاؤنٹ میں جمع کرایا جائے گا۔ نیا پے کو اپنی صوابدید کے مطابق دستیاب کسی بھی تدارک کی شرط پر، آپ کے انتقال کی صورت میں، آپ کے ای منی اکاؤنٹ میں موجود فنڈز کی رقم صرف قابل اطلاق قوانین کے مطابق جاری شدہ جانشینی سرٹیفکیٹ کی وصولی پرآپ کے جانشینوں کے حوالے کی جائے گی۔
6.4۔ آپ اپنا نیاپے اکاؤنٹ بند ہونے کے بعدچھ (6)ماہ تک کسٹمر سروس سے رابطے اور معلومات کی درخواست کے ذریعے اپنے لین دین کی ہسٹری تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ سیکشن5میں آپ کا نیاپے اکاؤنٹ محفوظ رکھنے کے لیے طے کردہ آپ کی ذمہ داریاں بدستور لاگو رہیں گی۔
6.5۔ آپ کو کوئی بھی فنڈز واپس کرنے کے سلسلے میں آپ کے فنڈز کو واپس کرنے کی اجازت دینے سے پہلے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی اعانت، دھوکہ دہی یا دیگر غیر قانونی سرگرمی کی جانچ پڑتال کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔بشمول آپ کے نیاپے اکاؤنٹ کو بند کرنے کے بعد فنڈز واپسی کے۔
7.1۔ آپ نیا پے پلیٹ فارم پر بیان کردہ لوڈ نگ کے طریقوں کے ذریعے اپنے نیاپے اکاؤنٹ میں ای منی لوڈ کرسکتے ہیں۔ لوڈنگ کے طریقے تھرڈ پارٹی کے ذریعہ فراہم کی جانے والی خدمات ہیں (مثال کے طور پر، ایک پارٹنر انسٹی ٹیوشن میں کیش کاؤنٹر جہاں آپ نے ای منی کو لوڈ کرنے کے لئے پاکستانی روپے جمع کرائے ہوں یا، لنکڈ اکاؤنٹ)۔
7.2۔ ہم لوڈ کرنے کے کسی خاص طریقہ کار کی دستیابی کی ضمانت نہیں دیتے اور اپنی صوابدید پر اور / یا قابل اطلاق قوانین کی تعمیل میں لوڈ کرنے کے کسی خاص طریقہ کار میں تبدیلیاں یا قبول کرنا بند کرسکتے ہیں۔
7.3۔ ہمیں یا ہماری طرف سے متعلقہ پارٹنر انسٹی ٹیوشن کو مساوی پاکستانی روپے موصول ہونے کے بعد ای منی آپ کے نیا پے اکاؤنٹ میں جمع ہوجائے گی۔
8.1۔درج ذیل کی فروخت یاسپلائی کے حوالے سے ادائیگی کی خدمات کا استعمال سختی سے ممنوع ہے: منشیات اور منشیات کا سامان، اسلحہ (بشمول بغیر کسی حد کے، چاقو، بندوقیں، آتشیں اسلحہ یا گولہ بارود)، سیٹیلائٹ اور کیبل ٹی وی ڈی سکریمبلرز، فحش مواد، بالغوں کا مواد، ایسامواد جو تشدد، نفرت، نسل پرستی پر اکساتا ہے یا معیوب سمجھا جاتا ہے، سرکاری IDs اور لائسنس بشمول نقلیں اور غیرمانوس اشیاء اور کوئی جعلی مصنوعات، بغیر لائسنس یا غیر قانونی لاٹری یا جوئے کی سروسز (بشمول غیر قانونی جوئے خانوں کا استعمال کرنے یا اس میں حصہ لینا)،غیر رجسٹرڈ چیریٹی سروسز، ایسی اشیا جو غیر قانونی سرگرمیوں،کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور ان کو سہولت فراہم کرتی ہیں، پری پیڈ ڈیبٹ کارڈ یا دوسرے ذخیرہ شدہ ویلیو کارڈز جو کسی خاص مرچنٹ کے ساتھ وابستہ نہیں ہیں اور کسی خاص مصنوعات یا خدمات کی خریداری تک محدود نہیں ہیں، تھرڈ پارٹی پروسیسنگ یارقوم جمع کرنے والی مصنوعات یا خدمات، ملٹی لیول مارکیٹنگ،پیرامڈ کی فروخت یا پونزی اسکیمیں، میٹرکس پروگرام یا دیگر ”فوری مالدار ہوجائیں“اسکیمیں یابھاری آمدنی والے سرمایہ کاری کے پروگرام، سامان یا خدمات جو کسی تھرڈپارٹی کی دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں، یاان کوڈڈ / غلط کوڈڈ گیمنگ۔ ہم اپنی واحدصوابدید میں ان شرائط میں یا ان شرائط کے تحت آپ کو نوٹس دے کر ممنوعہ لین دین کی دیگر اقسام کو شامل کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
8.2۔ کسی بھی غیر قانونی مقاصد کے لئے آپ کے نیا پے اکاؤنٹ کا استعمال سختی سے منع ہے جس میں دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ شامل ہے مگر اس تک محدودنہیں اور آپ کو اپنے نیا پے اکاؤنٹ کو لوڈ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے فنڈز کے ذریعہ کے ثبوت پیش کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ ہم کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کو اطلاع دیں گے، جیسا کہ لاگو قوانین کا تقاضا ہو۔
8.3۔ یہ یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہے اور ہماری ذمہ داری نہیں ہے کہ آپ صرف قابل اطلاق قوانین کی تعمیل میں پیمنٹ سروسز کا استعمال کریں۔ محض یہ حقیقت کہ کوئی شخص یا ادارہ پیمنٹ سروسز کے ذریعہ ادائیگیوں کو قبول کرتا ہے، ان کے سامان اور خدمات کی فراہمی یا بنیادی لین دین کی قانونی حیثیت کی کوئی نشان دہی نہیں ہے۔ اگر آپ کو کسی سپلائی یا خریداری یا متعلقہ لین دین کی قانونی حیثیت کے بارے میں شک ہے تو آپ کو اپنی ادائیگی آگے نہیں بڑھانی چاہیے۔
9.1 آپ نیا پے پلیٹ فارم میں بتائے گئے رقم نکالنے کے طریقوں کے ذریعے کسی بھی وقت اپنے نیا پے اکاؤنٹ میں رکھی ہوئی تمام یا ای منی،یااس کے کچھ حصے کی واپسی کی درخواست کرسکتے ہیں۔
9.2۔ ہم رقم نکالنے کے کسی خاص طریقے کی دستیابی کی ضمانت نہیں دیتے اور اپنی صوابدید پر کسی بھی وقت آپ کو کوئی نوٹس دیے بغیر، رقم نکالنے کے کسی خاص طریقے میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں یا اسے بند کرسکتے ہیں۔
9.3۔ اگر آپ کسی پارٹنر ادارے کے کسی اے ٹی ایم میں اپنا ڈیبٹ کارڈ یا بائیو میٹرک استعمال کرتے ہیں جو نقد رقم جاری کرتا ہے لیکن آپ کے نیا پے اکاؤنٹ میں اس کے ذریعہ ڈیبٹ نہیں کیا جاتا ہے تو، نیا پے کوناقابل منسوخی اختیار حاصل ہے کہ ایسی نکالی گئی رقم کو قابل اطلاق چارجز اور متعلقہ نیا پے اکاؤنٹ سے ڈیبٹ کرے،قطع نظر اس کے کہ اکاؤنٹ ہولڈرکو اس کی اطلاع دی گئی یا اس کی طرف سے اختیاردیا گیا ہو یانہیں۔ قابل اطلاق چارجز اس وقت نافذ پارٹنرادارے کے شیڈیول آف چارجز کے مطابق ہوں گے۔ ایسی صورت میں کہ اکاؤنٹ ہولڈر کے نیاپے اکاؤنٹ میں خاطر خواہ فنڈز نہ ہوں، تو نیاپے کو حق ہوگا کہ وہ نیاپے میں دستیاب اکاؤنٹ ہولڈر کے کسی بھی کریڈٹ بیلنس / تمسکات کی آمدنی یا کسی دوسری اشیا سے حساب بے باق کرلے۔یا وہ رقم اکاؤنٹ ہولڈر سے بازیافت کرلے۔
آپ کا نیا پے اکاؤنٹ لوڈ، ادائیگی، اوررقم نکالنے کی حدود سے مشروط ہے۔ یہ حدود متحرک طور پر ایڈجسٹ کی جاتی ہیں اوران کا انحصارقابل اطلاق قانون کے تحت مطالبات، حدود آپ کی توثیق کی حیثیت اورہماری واحد صوابدید پرتعین کردہ دیگر مختلف عوامل پرہے۔ آپ نیا پے پلیٹ فارم پر اپنے پروفائل میں کسی بھی وقت اپنی حدود(لمٹس) دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے نیا پے اکاؤنٹ میں کسی بھی فنڈ زکو لوڈ کرنے یا ادائیگی کی خدمات حاصل کرنے سے پہلے، آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ مذکورہ بالا حدودسے تجاوز نہیں کرتے۔
11.1 پیمنٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے ہم پارٹنر اداروں پر انحصار کرتے ہیں جوریگولیٹڈ ادارے ہوسکتے ہیں ۔
11.2 آپ اتفاق کرتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ آپ اور اس پارٹنر ادارے کے مابین ایک معاہدہ جاتی تعلق موجود ہے،جہاں آپ نیاپے اکاؤنٹ رکھتے ہیں یا جن کی لوڈنگ کاطریقہ /رقم نکالنے کا طریقہ آپ استعمال کرتے ہیں (”تعلق“)۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ ایسے تعلق کو چلانے والے شرائط و ضوابط اور کسی بھی خصوصیت، شرط، حد، اس سے پیدا ہونے والے چارجزسے جو آپ کی پیمنٹ سروسز کے استعمال پر اثر انداز ہوسکتے ہوں، واقف ہوں۔
11.3۔ آپ ہمارے اکاؤنٹ لنکنگ طریقہ کار کے مطابق اپنے نیا پے پلیٹ فارم میں لنکڈ اکاؤنٹ شامل کرسکتے ہیں۔
12.1۔ نیا پے پلیٹ فارم آپ کو دوسرے صارفین /اکاؤنٹ ہولڈرزکے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ہمارے چیٹ فنکشن کو استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے۔
12.2۔ آپ صرف لاگو قوانین کے تحت، ان استعمال کی شرائط اورہماری چیٹT&Cs کے مطابق منظور شدہ مقاصد کے لیے چیٹ تک رسائی اوراس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ کو استعمال کی ان شرائط کے ساتھ چیٹT&Cs کی ایک کاپی پرنٹ کرکے اپنے پاس رکھنی چاہئے۔ آپ ان طریقوں سے چیٹ کا استعمال نہیں کریں گے:
(الف) غیر قانونی، فحش، توہین آمیز، بدنامی، دھمکی دینا، دھمکانا، ہراساں کرنا، نفرت انگیز، نسلی طور پر، یا لسانی طور پر توہین آمیز، یاغیرقانونی طرز عمل کی ترغیب یا حوصلہ افزائی کرنا، بشمول پُرتشدد جرائم کو فروغ دینا (ب) جھوٹ، غلط بیانی، اسپام، یا گمراہ کن بیانات کی اشاعت کرنا (ج) کسی کی نقالی کرنا؛ (د) غیرقانونی یاممنوع مواصلات بھیجنا جیسے بلک میسجنگ، آٹو میسجنگ، اور اسی طرح کی کوئی سرگرمی (ہ) چیٹ کا کوئی غیر ذاتی استعمال جب تک کہ ہمارے ذریعہ اس کی اجازت نہ ہو۔
13.1۔ ٹرانزیکشن سے متعلقہ فیسیں کسی بھی وقت نیا پے پلیٹ فارم کے”فیس“ سیکشن میں دیکھی جاسکتی ہیں۔ آپ کو ”فیس“ سیکشن،استعمال کی ان شرائط کے ساتھ پرنٹ یا ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیے اور ان کی ایک کاپی اپنے پاس رکھنی چاہیے۔ وضاحت کے لئے،”فیس“سیکشن استعمال کی ان شرائط کا ایک حصہ ہے۔ فیس میں استعمال کی ان شرائط کے تحت تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
13.2۔ آپ کے ذریعہ ادا کی جانے والی فیسیں آپ کے نیا پے اکاؤنٹ بیلنس سے کٹوتی کی جائیں گی اور آپ ہمیں ایسا کرنے کا اختیار دیتے ہیں۔ ٹرانزیکشن مکمل کیے جانے پر ٹرانزیکشن فیس وصول کی جائے گی۔ اگر آپ کے نیا پے اکاؤنٹ میں موجودبیلنس فیسوں کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہے تو، ہم درخواست کردہ سروس کی انجام دہی سے انکار کر سکتے ہیں۔
13.3۔ آپ یہ یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں کہ کسی پارٹنر انسٹی ٹیوشن کے ساتھ تعلقات کے تحت آپ کی طرف سے پیمنٹ سروسز استعمال کرنے پر اگر کوئی چارجز لاگو ہوتے ہیں۔
14.1۔آپ ہماری رازداری کی پالیسی کے مطابق اپنی ایڈریس بک، تصاویر، پیغامات، مقام اور دیگر معلومات میں نیا پے کے دوسرے صارفین/اکاؤنٹ ہولڈرز کے فون نمبر چیک کرنے کے لئے، اپنے آلے تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دینے کا اقرار کرتے ہیں۔ آپ کے ڈیٹا پر کارروائی ہماری رازداری کی پالیسی کے تابع ہوتی ہے۔ استعمال کی ان شرائط کو قبول کرکے، آپ ہماری رازداری کی پالیسی کی شرائط سے بھی اتفاق کرتے ہیں۔ آپ کو استعمال کی ان شرائط کے ہمراہ رازداری کی پالیسی کی ایک کاپی پرنٹ کرکے رکھنا چاہئے۔
14.2۔نیا پے پلیٹ فارم آپریٹ کرنے اور/یا سروسز کی فراہمی کے مقصد کے لیے، لاگو قوانین کے تحت اجازت کی حد تک، نیاپے اپنے وابستہ افراد اور تھرڈ پارٹی ایجنٹس اور سروس پرووائیڈرزکی خدمات حاصل کرسکتا ہے، تصرف میں لاسکتا ہے اور استعمال کرسکتاہے۔ استعمال کی ان شرائط میں شمولیت کے ذریعے آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ پوری طرح سمجھتے، علم رکھتے اور اقرار کرتے ہیں کہ نیا پے پلیٹ فارم کی موثر فعالیت، سروسز کی فراہمی اور قابل ِاطلاق قوانین کے تحت ہماری ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے ہم، ہمارے وابستہ افراد، ہمارے متعلقہ ایجنٹوں، ذیلی ٹھیکیداروں اورتھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈرزکو آپ کی فراہم کردہ کسی معلومات تک رسائی، پروسیسنگ اور اپنی تحویل میں رکھنے کی پوری اجازت ہے۔۔ اس سے آپ کے ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قابل اطلاق قانون کے تحت ہمارے متعلقہ حقوق اور ذمہ داریوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ آپ اپنا نیا پے اکاؤنٹ بند کرکے اس رضامندی کو واپس لے سکتے ہیں۔ اگر آپ اس طرح سے رضامندی واپس لیتے ہیں تو، ہم اس مقصد کے لئے آپ کے ڈیٹا کا استعمال بند کردیں گے، لیکن قابل اطلاق قانون کے تحت جہاں ضرورت ہو وہاں دوسرے مقاصد کے لئے آپ کے ڈیٹا پر کارروائی جاری رکھ سکتے ہیں۔
15.1۔ نیا پے پلیٹ فارم اور خدمات میں موجود،اور اس سے متعلق تمام املاکِ دانش (مثال کے طور پر، ہماری ایپ میں اور ہماری ویب سائٹ پر موجود مواد، ہمارے لوگو اور ڈیزائن) ہماری ملکیت ہیں۔ آپ کو ہماری املاکِ دانش کو اپنے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے، ماسوائے نیا پے پلیٹ فارم اور خدمات کی ان شرائط کے مطابق استفادے کے۔ آپ کو نیا پے پلیٹ فارم اور خدمات کے کسی بھی حصے کی ریورس انجینئرنگ نہیں کرنی چاہئے (یعنی ان کی ساخت یا تشکیل کی تفصیلی جانچ کے بعد دوبارہ پیداوار)۔
15.2۔ مزید معلومات کے لئے، براہ کرم املاکِ دانش سے متعلق ہماری پالیسیاں دیکھیں۔
16.1۔ہم کسی بھی صورت میں درج ذیل کے باعث آپ کو ہونے والے یا ان سے پیدا ہونے والے نقصانات، اخراجات، اور ہرجانے کے لئے ذمہ دار نہیں ہوں گے:
16.2۔ مذکورہ بالا امور پر اثر انداز ہوئے بغیر، آپ سے کہا جاتا ہے کہ آپ اپنے نیا پے اکاؤنٹ کی لین دین کی ہسٹری کو باقاعدگی سے اور کثرت سے چیک کیا کریں، اور کوئی بھی سوالات یا خدشات ہونے کی صورت میں ایپ کے ذریعے متنازع معاملہ داخل کریں اور / یا فوری طور پر کسٹمر سروسز سے رابطہ کریں۔
16.3۔ کسی غیردرست یا غلط فریق کو ادائیگی کی صورت میں، ہم آپ کو اس طرح کی ادائیگیوں کا سراغ لگانے اور بازیافت کرنے میں معاونت کریں گے۔
16.4۔ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ کسی پارٹنر انسٹی ٹیوشن کے اے ٹی ایم پر ڈیبٹ کارڈ یا بائیومیٹرک کے ذریعہ دی گئی یاکی گئی کسی بھی ہدایات یا لین دین کے پروسیس ہونے کے بعد آپ اسے منسوخ نہیں کرسکیں گے۔
16.5۔ ہم کسی بھی کسی بالواسطہ یا نتیجتاً ہونے والے گھاٹے بشمول لیکن ان ہی تک محدودنہیں، منافع میں کمی، کاروبار میں خسارے اور ساکھ کے نقصان کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ہم اپنی طرف سے قابل اطلاق قانون کی تعمیل سے ہونے والے کسی بھی نقصان کے لئے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
16.6۔ استعمال کی ان شرائط کے تحت ہماری ذمہ داری آپ کو نیا پے اکاؤنٹ اور نیا پے پلیٹ فارم فراہم کرنے تک محدود ہے اور ہم نیا پے پلیٹ فارم کے ذریعے خریدیا حاصل کردہ کسی بھی سامان یا خدمات کے معیار، حفاظت یا قانونی حیثیت سے متعلق کوئی بیان، نمائندگی، وارنٹی، یا توثیق نہیں کرتے ہیں۔
16.7۔ نیا پے کسی خاص مقصد، مہم،کاز کے فروغ یامعاونت کے لیے اپنی خدمات کے استعمال کی حمایت یا تائید نہیں کرتا اورنیا پے پلیٹ فارم پر دستیاب ایسا کوئی مقصد، مہم،کاز ہماری رائے یا عقائد کی عکاسی نہیں کرتا ہے۔
16.8۔ آپ ہمیں اور ہمارے کارپوریٹ گروپ کی دیگر کمپنیوں کو کسی بھی دعوے، مطالبے، اخراجات یالاگتوں (قانونی فیس، جرمانے یا جرمانے سمیت) سے بے ضرر ٹھہرانے اور رکھنے، دفاع کرنے، رقم واپس لوٹانے یا تلافی کرنے کا اعتراف کرتے ہیں ، جو آپ یا آپ کے ایجنٹس کی وجہ سے یا اس کے نتیجے میں رونما ہونے ہوں یا برداشت کرنے پڑے ہوں: (i) استعمال کی ان شرائط کی خلاف ورزی۔ (ii) قابل اطلاق قانون کی خلاف ورزی۔ (iii) کسی بھی پالیسی کی خلاف ورزی،یا (iv) ہماری املاکِ دانش کے حقوق کی خلاف ورزی۔ یہ شرط آپ اور ہمارے درمیان تعلقات کے ختم ہونے پرباقی رہے گی۔
17.1۔ ہم آپ کو دو (2) ماہ قبل کا نوٹس دے کر آپ کے نیا پے اکاؤنٹ اور نیا پے پلیٹ فارم سے وابستہ خدمات ختم کرسکتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنے نیا پے اکاؤنٹ اور نیا پے پلیٹ فارم سے وابستہ خدمات ختم کرسکتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ سیکشن 6 کا اطلاق آپ کے نیا پے اکاؤنٹ کو بند کرنے پر ہوگا۔
17.2۔ ہم بغیر کسی نوٹس کے نیا پے اکاؤنٹ اورنیا پے پلیٹ فارم سے متعلق خدمات: (i) ختم؛ (ii) عارضی طور پر معطل؛ اور / یا (iii) عارضی طور پرفعالیت محدود کرسکتے ہیں، اگر:
18.1۔ استعمال کی یہ شرائط، اضافی شرائط وضوابط اور پالیسیاں تبدیل ہوسکتی ہیں۔ اس سیکشن میں وضع کردہ طریقہ کار کے تحت تبدیلیوں کا اطلاق ہماری طرف سے نوٹیفکیشن کے ساتھ کیا جائے گا۔
18.2۔ ہم آپ کو دفعہ 19.1 اور 19.2 کے مطابق کسی مجوزہ تبدیلی کا نوٹس دیں گے۔
18.3۔ مجوزہ تبدیلی مذکورہ نوٹس کی فراہمی کے فورا بعد نافذ ہوجائے گی۔
19.1۔ ہم عام طور پر آپ کو ایپ اطلاعات کے ذریعے پیغام دیتے ہیں (جس کے لیے آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کا آلہ انٹرنیٹ سے منسلک رکھا جائے) اور ایس ایم ایس کرتے ہیں۔ آپ ہماری طرف سے ای میل کے ذریعے پیغام بھیجنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ آپ کو آنے والے ان پیغامات کی باقاعدگی سے اور کثرت سے، کسی بھی صورت میں اٹھائیس (28) دن کی مدت میں لازمی طور پرکم ازکم ایک بارچیک کرنے کی ضرورت ہے۔ اس طرح کے پیغامات میں ہمارے نیا پے پلیٹ فارم پر مزید رابطے کے لنکس شامل ہوسکتے ہیں۔ نیا پے پلیٹ فارم پر آپ کے ایپ کی اطلاع کے حصے میں پہنچائی گئی کوئی بھی اطلاع کو آپ کو اسی دن موصول سمجھی جائے گی۔ ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعہ بھیجی جانے والی کوئی بھی مواصلت ہمارے سرورز یا کسی بھی ایسے خدمت فراہم کنندہ، جسے ہم اس طرح کی مواصلات کی خدمات کے لیے شامل کرتے ہیں،کے سرور زپر درج ہونے پرموصول شدہ تصور کی جاتی ہے۔
19.2۔ جہاں ہمیں آپ کو کسی پائیدار میڈیم پر معلومات کی فراہمی درکارہوتی ہے، ہم یا تو آپ کو اپنے پیغام کے ساتھ اٹیچمنٹ بھیجیں گے یا آپ کو نیاپے پلیٹ فارم پر معلومات کی نشاندہی کرنے والاایسا نوٹیفیکیشن بھیجیں گے جو آپ کوپرنٹ کی شکل میں معلومات کواپنے پاس رکھنے کے قابل بنائے گا یاکسی ایسی دوسری شکل میں جسے آپ مستقل طور پر مستقبل کے حوا لہ کے طور پر اپنے پاس رکھ سکیں۔ ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ ہم جو بھی مواصلات آپ کو بھیجتے ہیں ان کی کاپیاں اپنے پاس رکھیں یا اپنی دسترس میں رکھیں۔
19.3۔ آپ موجودہ استعمال کی شرائط، اضافی شرائط وضوابط، پالیسیاں یا آپ سے متعلق کسی بھی دوسری معاہدہ جاتی دستاویز کی ایک کاپی تک نیا پے پلیٹ فارم پررسائی حاصل کرسکتے ہیں اور کسٹمر سروس سے رابطہ کرکے بھی۔
19.4۔ ہم آپ کوقابلِ عمل فائلیں اٹیچ کرکے یا کسی بھی قابل عمل فائلوں کے لنکس کے ساتھ کبھی بھی کوئی پیغامات نہیں بھیجیں گے۔ اگر آپ کو اس طرح کی اٹیچمنٹس کے ساتھ کوئی پیغام موصول ہوتا ہے تو، آپ کو اٹیچمنٹ پر کلک کیے بغیر میسج کو حذف کردینا چاہئے۔ اگر آپ کو شبہ ہے کہ وہ پیغام ہماری طرف سے نہیں بھیجا گیا ہے،تو براہ کرم کسٹمر سروس سے رابطہ کریں۔
19.5۔ بطور ڈیفالٹ(طے شدہ امر)، آپ کو ایپ میں اطلاعات یا ای میلز(اگر قابلِ اطلاق ہوں) موصول ہوں گی جو آپ کو نئی خدمات اور ان کی خصوصیات، ایونٹس، پروموشنز، خصوصی ڈیلز وغیرہ کے بارے میں آگاہ کریں گی۔ ان استعمال کی شرائط کو قبول کرکے، آپ اس طرح کے مواصلات کوباقاعدگی سے وصول کرنے کا اقرار کرتے ہیں۔ اگر آپ اس طرح کی مواصلات کی وصولی کی اطلاعات حاصل نہیں کرنا چاہتے ہیں تو نیا پے پلیٹ فارم پر مناسب سیٹنگ کو تبدیل کرکے ان اطلاعات کو غیرفعال کرسکتے ہیں۔
19.6۔ماسوائے اس کے کہ کہیں اور مہیا کی گئی ہو، ان شرائط کے تحت آپ سے مطلوب مواصلات کو کسٹمر سروس کے ذریعے درج ذیل ذرائع کا استعمال کرکے ہم تک پہنچایا جاسکتا ہے۔
20.1۔ہمارے بارے میں یاہماری طرف سے آپ کوفراہم کردہ خدمات سے متعلق کوئی بھی شکایات پہلی مرتبہ کسٹمر سروس سے رابطہ کرکے ہم تک پہنچائی جانی چاہئے۔ آپ کو واضح طور پر نشا ن دہی کرنی چاہئے کہ آپ ہم سے شکایت کرنا چاہتے ہیں یا تنازعہ داخل کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے ہمیں شکایا ت اور تنازعات کو محض سوال سے ممتاز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہماری شکایات اور تنازعات کی ہینڈلنگ کے طریقہ کار کے مطابق آپ کی شکایت موصول ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر اندر ہم آپ کو شکایت یا تنازعہ کی وصولی کا اعتراف بھیجتے ہیں۔ آپ نیا پے پلیٹ فارم سے یاکانٹیکٹ کسٹمر سروس کے ذریعے کسی بھی وقت ہماری شکایات اورتنازعات کی ہینڈلنگ کے طریقہ کار کی ایک کاپی تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
21.1۔ آپ کا نیا پے اکاؤنٹ آپ کا ذاتی ہے اور آپ کسی بھی تھرڈ پارٹی کو استعمال کی شرائط کے تحت کوئی حقوق تفویض نہیں کرسکتے ہیں۔
21.2۔ آپ کا نیا پے اکاؤنٹ پاکستان میں چلتا ہے اور استعمال کی یہ شرائط اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے تابع ہیں اوران ہی کے مطابق ان کی تشریح کی جائے گی۔ استعمال کی ان شرائط کے تحت یا آپ کے نیا پے اکاؤنٹ کے سلسلے میں کوئی بھی تنازعہ صرف اور صرف کراچی کی عدالتوں میں لایا جائے گا۔
21.3۔ اگر ان استعمال کی شرائط کے کسی بھی حصے کو قابل اطلاق قوانین کے تحت غلط یا ناقابل اطلاق پایا جاتا ہے تو پھر اس حصے کو باقی شرائط سے منقطع کیا جائے گا، جو قابل اطلاق قوانین کے ذریعہ مکمل حد تک جائز اور قابل عمل ہوں گی۔
استعمال کی ان شرائط میں مختلف اصطلاحات ایک تشریح شدہ معنی رکھتی ہیں جو درج ذیل ہیں۔